یونین کونسل گھونڈ کے دفتر کا افتتاح کر دیا گیا

اتوار 8 جنوری 2017 23:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2017ء)مسلم لیگ (ن) یونین کونسل 191 کے چیئرمین میاں جلیل وائس اور چئیر مین ڈاکٹر ریاض گاگا نے یونین کونسل گھونڈ کے دفتر کا افتتاح کر دیا، تقریب میں جنرل کونسلرز چوہدری صغیر، محمد ابراہیم، افغال اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین میاں جلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل گھونڈ کا دفتر خستہ حال ہونے کی وجہ سے تمام ممبران کی مشاورت سے آصل گائوں میں عارضی طور پر قائم کیا گیا ہے تاکہ عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکے علاقہ کے عوام نے جس طرح ہمیں اپنے ووٹ کی طاقت سے نوازا ہے اس پر ان کا بے حد مشکور ہوں فنڈز معززین علاقہ کی مشاورت سے لگائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ علاقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے۔