پانامہ لیکس کیس کی سماعت، نعیم بخاری کا آج دلائل ختم کرنے کا اعلان

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 9 جنوری 2017 10:10

پانامہ لیکس کیس کی سماعت، نعیم بخاری کا آج دلائل ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2017ء) سپریم کورٹ میں پاناما لیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت شروع ہو گئی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ سماعت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

سراج الحق، عمران خان، جہانگیر ترین سمیت دیگر قائدین، درخواست گزار اور شریف فیملی کے وکلا بھی کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔ نعیم بخاری نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج دلائل مکمل کر لوں گا،عدالت کا بہت وقت لے چکا ہوں۔ جس پر بینچ کے سربراہ آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ آپ عدالت کی بہترین معاونت کر رہے ہیں۔