لاہورہائی کورٹ نےخواجہ سراؤں کومردم شماری میں شامل کرنےکاحکم دےدیا

عدالت کا شناختی کارڈ میں خواجہ سراؤں کے لیے جنس کا خانہ شامل کرنے کا بھی حکم

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 9 جنوری 2017 10:58

لاہورہائی کورٹ نےخواجہ سراؤں کومردم شماری میں شامل کرنےکاحکم دےدیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جنوری۔2017ء)لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دےدیا۔ لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق درخواست خواجہ سرا وقار علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ سراؤں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق حاصل نہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ سراؤں سے پاکستان میں امتیازی سلوک کیا جاتا ہے۔ خواجہ سراؤں کو مردم شماری میں شامل ہی نہیں کیا جاتا۔ شناختی کارڈمیں خواجہ سراؤں کی جنس شامل نہیں جوبنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر عدالت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت بہبود آبادی کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ وزارت بہبود آبادی نے موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےشناختی کارڈ میں علیحدہ خانہ بھی رکھ دیا ہے۔ جبکہ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کروائی کہ مارچ میں ہونیوالی مردم شماری میں خواجہ سراؤں کوشامل کیا جائےگا۔