رواں ماہ پیاز کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

پیر 9 جنوری 2017 14:48

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) محکمہ زراعت فیصل آباد نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری رواں ماہ کھیتوں میں منتقل کر دیں نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں تاکہ نرسری سخت جان ہو جائے تاہم پودے آسانی سے نکلنے کیلئے پنیری کو کھیت میں منتقل کرنے سے 2گھنٹے قبل اچھی طرح پانی دے دینا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے کہا کہ پنیری کو جڑیںٹوٹنے سے بچانا بھی اشد ضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کاشتکاروں کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کر سکتے ہیں۔