محکمہ زراعت کی کارکردگی مثالی اور معیاری بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، سیکرٹری زراعت

پیر 9 جنوری 2017 14:48

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء)سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کی کارکردگی مثالی اور معیاری بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں، محکمہ زراعت کی مجموعی کارکردگی اس صورت میں قابل رشک ہوسکتی ہے جب اس محکمہ سے وابستہ ہر شخص فرض شناسی کا مظاہرہ کرے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کو سنٹرل لائز کرنے کا مقصد اس کے تمام شعبوں کو باہم منسلک کرنا ہے کیوں کہ ایک شعبہ کی کارکردگی دوسرے شعبہ کے ہم پلہ ہوتی ہے، خدا تعالی نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ بے وسیلہ اور خوددار کسان کی خدمت کرسکیں اور اس کے کھیت میں ہریالی لانے کے لئے محکمہ کی تمام مشینری متحرک کریں، غریب کسان کی خوشحالی سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے، انہوں نے کہاکہ اقبالؒ کا فلسفہ خودی ہمارا منشور ہونا چاہیے اور ہمیں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے ں پر انحصا ر کرنا چاہیے، اقبالؒ مومن کو فولاد قرار دیتے ہیں، جب ہمارے ارادے مضبوط ہوں تو پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی، انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کا ہر وہ ملازم جو دیانتدار ی سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے وہ میرے لئے قابل احترام ہے، برقی اقدامات وقت کا تقاضا ہے اور اگر ہم خواب غفلت سے بیدار نہ ہوئے تو ہم منزل مقصود پر نہیں پہنچ سکتے، قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قول کام ،کام اور بس کام کو اپنا کر ہی ہم کامیاب ہوسکتے ہیں۔