پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہے گی، آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا، محکمہ موسمیات

پیر 9 جنوری 2017 18:55

پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر مزید 3 سے 4 روز جاری رہے گی، اس دوران دوران رات کے درجہ حرارت میں مزید 04 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز کے دوران کراچی سمیت ملک کے ساحلی علاقوں میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی آنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں کورا پڑنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا ا مکان ہے جبکہ پنجاب،خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہیگا جبکہ پنجاب،خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے اور سندھ دھند کی لپیٹ میں رہے۔ وفاقی دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ دیگر مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت کالام منفی 14، سکردو منفی 11، کوئٹہ، قلات منفی 10،راولاکوٹ منفی 08، گوپس، استور منفی 07،مری، دیر دالبندین منفی 06، مالم جبہ، پارہ چنار منفی05 ، چترال، بگروٹ، دروش، کاکول منفی 04 ژوب اور گلگت میں منفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :