ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل بہتر ہو جائے گا،ترک صدر

پیر 9 جنوری 2017 23:37

ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے سے دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل ..

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2017ء) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات کا عمل بہتر ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اپنے ایک بیان میں اس امید کا بھی اظہار کیا کہ علاقائی مسائل کے حوالے سے وہ کسی اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گے۔ یاد رہے کہ ترکی نے امریکا سے مطالبہ کر رکھا ہے کہ جلاوطن مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کو ان کے حوالے کیا جائے۔ ترکی اور امریکا کے مابین کردوں کی حمایت کے حوالے سے بھی شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :