بھارتی عالم دین کا مودی کا منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، مسلم عالم دین مولانا نورالرحمان برکاتی

پیر 9 جنوری 2017 23:45

بھارتی عالم دین کا مودی کا منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے ..
کولکتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جنوری2017ء) بھارتی عالم دین نے مودی کی داڑھی کاٹ کر اور انہیں گنجا کرکے منہ کالا کرنے والے کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے ٹیپو سلطان مسجد کے شاہی امام مولانا نورالرحمان برکاتی اور مسجد کی شوری نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹوں کی تبدیلی کے مسئلے کے بعد عام آدمی کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جب کہ بھارت کے زیادہ تر عوام ممتا بینرجی کو وزیراعظم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

مولانا نورالرحمان برکاتی کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا داڑھی رکھنا جعل سازی ہے لہذا جو بھی مودی کی داڑھی کاٹ کر اورانہیں گنجا کرکے ان کا منہ کالا کرے گا اس کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :