Live Updates

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی

آج پی ٹی آئی نے موقف دیا کہ پانامہ کو بھول جائیں۔ مریم اورنگزیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 جنوری 2017 12:55

سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 جنوری 2017ء) :سپریم کورٹ میں پانامہ کیس سے متعلق درخواستوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی آج کی سماعت میں نعیم بخاری نے دلائل پیش کیے۔سماعت میں جسٹس آصف نے کہا کہ قطری خط بظاہر سنی سنائی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطری خط کی قانونی حیثیت پر سوال کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرے فریق کو بھی اس حوالے سے سن کر کوئی فیصلہ کریں گے۔ سماعت ملتوی ہونے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عدالت میں پی ٹی آئی نے ایک اور موقف اختیار کیا کہ پانامہ کو بھول جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب آپ پانامہ کو بھول جائیں گھے لیکن ہم نہہیں بھولیں گے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر بھی بات کی۔ پی ٹی آئی کو اس مرتبہ ہم پتلی گلی سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات