سفید مکھی چارے کی فصلات کو شدید نقصان پہنچاتی ہے ،محکمہ زراعت

منگل 10 جنوری 2017 15:15

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء) محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ ربیع کے چارے پر مختلف نقصان رساں کیڑوںکے حملہ آور ہو کر پیداوار کو متاثرکرنے کا خطرہ ہے جبکہ لشکری سنڈی اور امریکن سنڈی بھی پتوں کو کھا کر نقصان پہنچاتی ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار متاثر ہو نے کا خدشہ ہے نیز سفید مکھی فصل کا رس چوستی ہے جس سے فصل پیلاہٹ کا شکار بھی ہو جاتی ہے، اس لئے فوری طور پر جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ کاشتکاروں کو کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتا یا کہ تھرپس کے بالغ اور بچے پتوں سے رس چوستے ہیں جس سے فصل کی بڑھوتری متاثر ہونے کا امکان ہو تا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر چارے کے کاشتکار کسی جگہ پر ضرر رساں کیڑوں کا حملہ دیکھیں تو فوری طور پر محکمہ زراعت کے قریبی ماہرین اور فیلڈ سٹاف سے رابطہ کریں تاکہ بعدا زاں انہیں کسی بڑی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :