Live Updates

تحریک انصاف نے حکومت سے کھادوں پر سبسڈی فی الفور بحال کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

وفاقی حکومت کی جانب سے دبئی ،قطر اور شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کیلئے لائسنس جاری کرنے کیخلاف تحریک التواء کار بھی جمع

منگل 10 جنوری 2017 15:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2017ء) تحریک انصاف نے حکومت سے کھادوں پر سبسڈی فی الفور بحال کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد ار وفاقی حکومت کی جانب سے دبئی ،قطر اور شاہی خاندان کے افراد کو تلور کے شکار کیلئے لائسنس جاری کرنے کے خلاف تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے یوریا ، ڈی اے پی ، ایس ایس پی کھادوں پر سبسڈی ختم کرنے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس فیصلے سئے کھادیں 500سے لیکر 1000روپے تک مہنگی ہو جائیں گی۔

ملک بھر میں کسان پہلے ہی شدید بحران کا شکار ہیں لہٰذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت فی الفور کھادوں پر سبسڈی بحال کرے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی طرف سے جمع کروائی گئی تحریک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ ایک قومی اخبار کی 09-01-2017کی خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے دبئی کے شہزادوں سمیت دیگر افراد کو تلور کے شکار کیلئے خصوصی طور پر لائسنس جاری کردیے ہیں ۔

دبئی کے معززین 10دن میں 100تلور شکار کرنے کے مجاذ ہوں گے۔واضح رہے پاکستان نے قدرتی حیات کے تحفظ کیلئے عالمی معاہدوں پر دستخط کر رکھے ہیں۔معاہدوں کے تحت پاکستان میں تلورکے شکار پر پابندی ہے۔تاکہ وفاقی حکومت نے تلور کے شکار کیلئے عرب شہزادوں کو خصوصی اجازت نامے جاری کردیے ہیں ۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے عرب شہزادوں کو جاری کیے گئے لائسنس فوری واپس لے جائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات