ڈسٹرکٹ بار میرپور کی طرف سے ریاست جموں کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ‘کانفرنس کے دور س نتائج حاصل ہونگے ‘مسئلہ کشمیر کے معروضی حالات سے مکمل آگاہی حاصل ہو نے کے ساتھ حل میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء اورنگزیب مغل کاقومی کانفرنس کے حوالہ سے پیغام

منگل 10 جنوری 2017 18:45

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ بار میرپور آزاد کشمیر کی طرف سے ریاست جموں کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس کانفرنس کے دور س نتائج حاصل ہو نگے اور مسئلہ کشمیر کے معروضی حالات سے مکمل آگاہی حاصل ہو نے کے ساتھ ساتھ اس کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء اورنگزیب مغل نے قومی کانفرنس کے حوالہ سے اپنے ایک پیغام میںکیا۔

اورنگزیب مغل نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد ایک اچھی و تاریخی کاوش ہے آج کے نفسانفسی کے دور میں میرپور بار کے صدر نے جموں کشمیر کانفرنس بلا کر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس کانفرنس کے نتائج اہمیت کے حامل ہونگے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں یہ کانفرنس سود مند ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یقینا مسئلہ کشمیر پر اگر وکلا کا دوٹوک اور واضع موف سامنے آجائے تو مسئلہ کشمیر میں بڑی پیش رفت ہو گی ۔

انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ایسی کانفرنسز کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے جبکہ ان کے انعقاد کے حوالہ سے ہر سطح پر کوششیں کی جانے چاہیں تاکہ آزاد خطہ کے عوام اور دیگر کو مسئلہ کشمیر کے حالات سے واقفیت حاصل ہو سکے ۔ انہوںنے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میرپور کی طرف سے اس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل اور مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف ایک جاندارقدم ہے ایسے اقدامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ۔

متعلقہ عنوان :