حکومت آزاد کشمیر نے خالد محمود مرزا کو سینئر ایڈیشنل سیکرٹری B-20 میں ترقی دیدی

منگل 10 جنوری 2017 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) حکومت آزاد کشمیر نے خالد محمود مرزا کو سینئر ایڈیشنل سیکرٹری B-20محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ترقیاب /تعینات کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جار ی کر دیا گیا ہے ۔ آفیسرموصوف نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے۔قبل ازیں خالد محمود مرزا ایڈیشنل سیکرٹری برقیات اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔