حکومت آزادکشمیر نے کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل ‘ حصول اراضی اور مطالبات کی منظوری کیلئے سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی پر مشتمل 11 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 10 جنوری 2017 18:45

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) حکومت آزادکشمیر نے کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے متاثرین کے مسائل کے حل ، حصول اراضی اور مطالبات کی منظور کے ضمن میں گیارہ رکنی سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کے چیئرمین سابق وزیر ممبرقانون سازاسمبلی آزادکشمیر راجہ محمد عبدالقیوم خان ہوں گے ، جبکہ ممبران میں ممبراسمبلی ڈاکٹر غلام مصطفی ، کمشنر مظفرآباد ڈویژن ، ڈی سی مظفرآباد ، ڈی سی جہلم ویلی کے علاوہ سردار تسلیم احمد عباسی ڈاکٹر مشتاق احمد، سید شجاعت علی گیلانی ایڈووکیٹ اور دیگر شامل ہیں جو متاثرین کوہالہ پراجیکٹ کی مشاورت اوران کے حل طلب مسائل سے مجاز اتھارٹی کوآگاہ کرینگے ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرین کوہالہ ہائیڈرل پراجیکٹ کے مسائل التواء کے شکار مطالبات کے فوری حل کیلئے دوممبران اسمبلی ،کمشنر مظفرآباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنرز سمیت چھ سیاسی وسماجی اور عمائدین کے زمہ داروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی کے چیئرمین ممبرقانون سازاسمبلی راجہ محمد عبدالقیوم خان ، جبکہ ممبران میں سردار تسلیم احمد عباسی ڈاکٹر مصطفی بشیر، ایم ایل اے ،کمشنر مظفرآباد ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ، جہلم ویلی کے علاوہ جماعت اسلامی کے ڈاکٹر مشتاق احمد (ر) میجر محمد رفیق ،راجہ ممتاز احمد، (ر) ر ینج فیسر ،سیاسی راہنمائوں راجہ محمد فرید خان کے علاوہ سید شجاعت علی گیلانی ایڈووکیٹ بھی شامل ہیں جو متاثرین اور عوامی حلقوں کے عوام سے براہ راست رابطہ رکھتے ہیں، اوران کے مسائل / مطالبات کے حل کیلئے اپنی سفارشات رپورٹ ہاء مجازاتھارٹی کوپیش کریں، حکومتی منظوری کے بعد محکمہ سروسز کی طرف سے باقاعدہ نوٹی فکیشن کیاجراء کے حوالے سے قبل ازیں عوامی حلقوں کی طرف سے متعدد مرتبہ احتجاج ، تحریک کے انعقاد کے حوالے سے اہم اجلاس ہوچکے تھے، عوامی پرزور مطالبے پر باقاعدہ کمیٹی تشکیل دیے جانے کے حوالے سے نوٹیفکیشن کے اجراء کا زبردست خیر مقدم کیاگیاہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سردار تسلیم احمد عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید ر خان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے کوہالہ پراجیکٹ میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی پراجیکٹ کے خلاف نہیں ہیں، لیکن متاثرین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہاکہ موجودہ11 رکنی کمیٹی کی تشکیل قابل اعتماد ہے امید ہے کہ متاثرین کو حصول معاوضہ کیساتھ ساتھ متبادل اراضی کے حقوق بھی میسر آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :