سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے عہدیداران 14جنوری کو عہدوں کا حلف اٹھائیں گے

منگل 10 جنوری 2017 18:45

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) آزادکشمیر کے عامل صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سینٹرل یونین آف جرنلسٹس ضلع مظفرآباد کے عہدیداران 14جنوری بروز ہفتہ اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان عہدیداران سے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب کیلئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، حلف برداری کی تقریب سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں منعقد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد کے عہدیدارا ن کا اجلاس ضلعی صدر مسعود عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر نائب صدر ہارون مظفر قریشی، نائب صدر چوہدری نصیر، جنرل سیکرٹری غلام رضا کاظمی، جائنٹ سیکرٹری شہزاد یعقوب ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مرزاشہزاد، سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال میر، جائنٹ سیکرٹری شہزاد یعقوب اور سیکرٹری مالیات سید اخلاق بخاری نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران تقریب حلف برداری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں جوحلف برداری کے حوالے سے جملہ معاملات کی نگرانی کرینگی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تقریب حلف برداری کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین آصف رضا میر جبکہ چیئرمین استقبالیہ کمیٹی سنٹرل پریس کلب کے نائب صدر و ممبر سی یو جے بشارت مغل ہونگے، ان کے ہمراہ ممبران سنٹرل یونین آف جرنلسٹس کمیٹی کے ممبر ہونگے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد مسعود عباسی نے کہا ہے کہ سنٹرل یونین آف جرنلسٹس آزادکشمیر کے عامل صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ہے ، صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ 14 جنوری بروز ہفتہ ضلعی عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان عہدیداران سے حلف لیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ تمام تر انتظامات کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جو جملہ معاملات کی نگرانیں کریں گی۔ اجلاس کے دوران متفقہ طور پر ممبر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس عمر اعوان کو سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد کا ممبر مجلس عاملہ نامزد کیا گیا صدر سینٹرل یونین آف جرنلسٹس مظفرآباد مسعود عباسی نے عمر اعوان کو بحیثیت ممبر مجلس عاملہ بنائے جانے کی منظوری دیدی ۔