گوجرانوالہ : نجی ہائی سکول میں کریکر پھٹنے سے 2طالبات زخمی

اسکول کی چھت پر ایک گفٹ پیک پڑا تھا جس کے پھٹنے سے طالبات زخمی ہوئیں ، طالبہ کے والدین کا انکشاف

منگل 10 جنوری 2017 21:27

گوجرانوالہ : نجی ہائی سکول میں کریکر پھٹنے سے 2طالبات زخمی

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے ایک نجی ہائی اسکول میں کریکر پھٹنے سے 2 طالبات زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق گجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کے علاقے منڈیالہ تیگہ کے قریب واقع ایک نجی اسکول اور سائنس کالج کے گراؤنڈ میں طالبات بیٹھ کر پڑھ رہی تھیں کہ کسی نے باہر سے شادیوں میں استعمال ہونے والا کریکر پھینکا، جس کے نتیجے میں 2 طالبات زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایک زخمی طالبہ کی والدہ نے دعویٰ کیا کہ اسکول کی چھت پر ایک گفٹ پیک پڑا ہوا تھا، جس میں آتش گیر مواد موجود تھا، جس کے پھٹنے کے نتیجے میں طالبات زخمی ہوئیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے، جنہوں نے ایک طالبہ کو موقع پر ہی طبی امداد دے دی جبکہ دوسری طالبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی جائے وقوع پر پہنچی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کریکر پھینکنے والوں کو فوری گرفتار کر لیا جائے گا۔۔

متعلقہ عنوان :