یونیورسٹی آف بلوچستان اور جناح وومن یونیورسٹی کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منگل 10 جنوری 2017 22:40
(جاری ہے)
ماہرین تعلیم اسکالرز اور طلباء وطالبات کے درمیان تبادلوں، ویڈیو کانفرنس کے زریعے لیکچر ز پروگرامز، تجرباتی،معلوماتی اور تخلیقی مواد کی مشترکہ طور پر اشاعت، جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، ادبی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کو مشترکہ طور پر بروء کار لایا جائے گا اور مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون و اشتراک عمل کو پروان چڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر جا معہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات و تعاون استوار کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہورہے ہیں اور دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق جدید اور بہتر تعلیمی اصطلاحات انتہائی ضروری ہیں جس کے بغیر دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے ملکی وبین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کا نصب العین ایک دوسرے کے تجربات و تعاون سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔ اس حوالے سے جامعہ نے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا ہے۔ ماہرین و طلبہ کے تبادلوں سے بہتر روابط قائم کئے گئے ہیں اور تعلیمی شعبے میں بہتر نتائج اخذ کئے گئے ہیں۔ اور تعلیمی سرگرمیوں کو مذید وسعت دینے کے لئے جناح وومن یونیورسٹی کے ساتھ مستقبل میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر جناح وومن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وجہی الدین احمد نے کہا کہ ملک کے دو اہم تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی سمجھوتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تعلیمی ترقی کی جانب اہم پیش رفت اقدام ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف موضوعات پر کانفرنسز، سیمینار کے انعقاد سمیت اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تبادلوں کے سلسلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ آخر میں دونوںسربراہاں نے باقاعدہ طور پر باہمی سمجھوتے کا تبادلہ کیا اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دور ہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.