سردی کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات

منگل 10 جنوری 2017 22:46

سردی کا سلسلہ مزید ایک ہفتہ جاری رہے گا ، محکمہ موسمیات

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2017ء)ملک کے شمالی علاقوں اور پہاڑوں پر شدید برف باری کے نتیجہ میں چشتیاں سمیت ملک کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کا یہ سلسلہ مزید ایک ہفتہ تک جاری رہے گا اور 20جنوری کو دن کے وقت سردی میں کمی ہو گی جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک گر جانے کی پیشن گوئی کی ہے،اسی طرح آج11جنوری سے 15جنوری تک آسمان پر بادل بھی چھائے رہیں گے اور رات کے وقت دھند رہے گی جبکہ دن کے وقت درجہ حرارت 16سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے تاہم 19جنوری کے بعد دن کو درجہ حرارت 22سی24سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا، اس حوالے سے محکمہ صحت کے افسران نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ شدید سردی میں موٹرسائیکلوں کی بجائے مسافر بسوں اور ویگنوں میں سفر کریں اور بلا وجہ گھر سے نہ نکلیں۔