لودھراں ٹرین حادثہ، ڈرائیور ذمہ قرار

منگل 10 جنوری 2017 23:16

لودھراں ٹرین حادثہ،  ڈرائیور ذمہ قرار

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) ڈی ایس ریلوے ظفر اللہ کلوڑ نے منگل کے روز ملتان میں لودھراںٹرین حادثے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ڈرائیور نے سگنل اپ ہونے کے باوجود ٹرین نہیں روکی مگر قصور وار کون ہے اس کا تعین محکمانہ رپورٹ آنے پر ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس ریلوے ظفر اللہ کلوڑ نے مزید کہا کہ ڈرائیور کی جانب سے تاحال کوئی استعفی نہیںآیا ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ملتان ڈویژن میں کل 453گیٹ ہیں ایک سال کے دوران تمام پھاٹک پر اوور ہیڈ بریج پا پھر انڈر پاس بن جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان ریلوے کو لاہور سے لودھراں اور لودھراں سے کراچی پھاٹک بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :