کوئٹہیونیورسٹی آف بلوچستان اور جناح وومن یونیورسٹی کراچی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تعاون و اشتراک عمل سے مختلف تعلیمی کانفرنسز، سیمینار کے انعقاد کو پر اتقاق

منگل 10 جنوری 2017 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2017ء) یونیورسٹی آف بلوچستان اور جناح وومن یونیورسٹی کراچی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ ہاہمی سمجھوتے کے یادداشت پر جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال اور جناح وومن یونیوسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وجہی الدین احمد نے ہاہمی رضاہ مندی کے تحت دستخط کئے۔ اس موقع پر جناح وومن یونیوسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر نعیم فاروقی اور دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں جامعات ایک دوسرے کے باہمی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل سے مختلف تعلیمی کانفرنسز، سیمینار کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین تعلیم اسکالرز اور طلباء وطالبات کے درمیان تبادلوں، ویڈیو کانفرنس کے زریعے لیکچر ز پروگرامز، تجرباتی،معلوماتی اور تخلیقی مواد کی مشترکہ طور پر اشاعت، جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، ادبی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کو مشترکہ طور پر بروء کار لایا جائے گا اور مختلف تعلیمی و تحقیقی شعبوں میں تعاون و اشتراک عمل کو پروان چڑھایا جائے گا۔

اس موقع پر جا معہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات و تعاون استوار کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ تعلیمی زرائع بھی تبدیل ہورہے ہیں اور دور حاضرکے تقاضوں کے مطابق جدید اور بہتر تعلیمی اصطلاحات انتہائی ضروری ہیں جس کے بغیر دور جدید کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے ملکی وبین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کا نصب العین ایک دوسرے کے تجربات و تعاون سے استفادہ کرتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنانا ہے۔ اس حوالے سے جامعہ نے مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا ہے۔ ماہرین و طلبہ کے تبادلوں سے بہتر روابط قائم کئے گئے ہیں اور تعلیمی شعبے میں بہتر نتائج اخذ کئے گئے ہیں۔

اور تعلیمی سرگرمیوں کو مذید وسعت دینے کے لئے جناح وومن یونیورسٹی کے ساتھ مستقبل میں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جائے گا۔ اس موقع پر جناح وومن یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر وجہی الدین احمد نے کہا کہ ملک کے دو اہم تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی سمجھوتہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تعلیمی ترقی کی جانب اہم پیش رفت اقدام ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کے ساتھ مشترکہ طور پر مختلف موضوعات پر کانفرنسز، سیمینار کے انعقاد سمیت اساتذہ اور طلبہ کے درمیان تبادلوں کے سلسلے کو یقینی بنایا جائے گا۔ آخر میں دونوںسربراہاں نے باقاعدہ طور پر باہمی سمجھوتے کا تبادلہ کیا اور وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دور ہ کیا۔