کراچی، اورنگی کے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

اسلحے میں 2ایس ایم جی،5میگزین،3تیس بورپستول،ایک ریپیٹر،2 سیون ایم ایم رائفلیں، مختلف اقسام کی گولیاں اور 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں،ترجمان رینجرز

منگل 10 جنوری 2017 23:30

کراچی، اورنگی کے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق قبرستان سے بر آمد ہونے والے اسلحے میں 2ایس ایم جی،5میگزین،3تیس بورپستول،ایک ریپیٹر،2 سیون ایم ایم رائفلیں، مختلف اقسام کی گولیاں اور 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا، جو شہرمیں بیامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :