کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کا شت نہ کرنے کی بھی ہدایت

بدھ 11 جنوری 2017 13:53

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)محکمہ زراعت نے کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے ترقی دادہ اگیتی ، درمیانی ، پچھیتی اقسام کااعلان کردیا ہے اور کاشتکاروں کو غیر منظور شدہ اقسام کا شت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے اگیتی اقسام سی پی 77-400، سی پی ایف 237، ایچ ایس ایف 240، ایچ ایس ایف 242، سی پی ایف 243، درمیانی اقسام ایس پی ایف 213، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 245، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247کاشت کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ ایس پی ایف 234 صرف راجن پور ، بہاولپور ، رحیم یار خان کے اضلا ع کیلئے موزوں ترین قسم ہے۔ انہوںنے کہاکہ پچھیتی قسم کے طور پر سی او جے 84 بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔ انہوںنے واضح کیاکہ آئندہ کاشتکار کو معیارکی بنیاد پر گنے کی بہتر قیمت ملنے کی توقع ہے اس لئے وہ معیاری اقسام کی کاشت کوہی ترجیح دیں ۔ انہوںنے کہاکہ کماد کی بہاریہ کاشت کیلئے اچھے نکاس والی میرا اور بھاری میرا زمین نہائت موزوں ہے تاہم اس کو مونجی اور کماد کے وڈھ میں جبکہ کپاس کے بعد بھی کاشت کیاجا سکتاہے۔