جی سی یو مجلسِ مباحث نی255 ایوارڈز جیت لئے

ایوارڈز میں 50ٹیم ٹرافیاں اور84بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں‘وائس چانسلر

بدھ 11 جنوری 2017 18:25

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی مجلسِ مباحث نے سال 2016ء میں ملکی وعالمی تقریری مقابلوں میں 255ایوارڈزجیت لیے۔سالانہ رپورٹ مجلسِ مباحث کے مشیر صدیق اعوان نے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ کو پیش کر دی۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر حسن امیرشاہ نے مجلسِ مباحث کی بے مثال کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اُن کا کہنا تھا کہ راوئینزتحقیق سمیت ہر میدان میںاپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔

جی سی یو مجلسِ مباحث کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 255ایوارڈز میں 50ٹیم ٹرافیاں اور84بہترین مقرر کے اعزازات شامل ہیں۔وائس چانسلر کا کہناہے کہ جی سی یو اپنے طلباء کو ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیئے مکمل رہنمائی اور تعاون فراہم کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر نے جی سی یو کے مقررین عبدالرحمان ورک،اسامہ خان،عبداللہ ظفر، کفیل رانا،حمزہ عباس،رضا گیلانی،زین الحسن،محمد علی ظاہر،اسامہ ضوریز،سعد خان،ارسلان دولتانہ، اویس ملک، علی زر،رانا قمر اقبال،ذوہیب عالم،حسن قدیر بٹ،ثناء منصور،بلال احمد،طلحہٰ خالد،طلحہٰ سیماب،ذوریز ناصر،حافظ ضیاء،شاہکار علی بخاری، محبہ احمد،حارث علی ورک،سلمان سکندر،محسن احمد،دانیال حیدر,مکرم غفور،حذیفہ،مقیت احمد،شارخ مرزا،فہد سوکتا،محمد شرجیل، شہربانو،جویریہ بتول ، شہریا ملک،حناء اصغر،رابعہ جاوید، سرمد ولی،سرمد بخاری، عرفان مہدی اور کنزہ طارق کی مجلسِ مباحث کے لیئے انفرادی کاوشوں کو سراہا۔