بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پر ایک شخص نے جوتا پھینک دیا، حملہ آور گرفتار ، نا معلوم مقام پر منتقل

بدھ 11 جنوری 2017 19:57

بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پر ایک شخص نے  جوتا پھینک دیا، حملہ آور گرفتار ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) بھارتی پنجاب کے وزیراعلی پرکاش بادل سنگھ پر ایک شخص نے جوتے سے حملہ کردیا ،پولیس نے حملہ آور کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھٹینڈا شہر میں پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش بادل سنگھ ریاستی انتخابات کے دوران مہم جوئی کے لیے لامبی کے علاقے میں موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لال بھائی گاء وں کے غریب لوگوں نے پرکاش بادل سنگھ کو خطاب کرنے سے روک دیا اور شدید احتجاج کیا ۔لوگوں نے الزام لگا یا کہ پرکاش باد ل سنگھ نے ہمارے علاقے میں بیت الخلا کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری نہیں کیے ۔اس ہی دوران ایک شخص نے پرکاش بادل سنگھ پر جوتے سے حملہ کردیا ۔پولیس نے حملہ آور کر گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :