پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اساتذہ کے ڈیوٹی اوقات مقرر

یونیورسٹی کے اساتذہ صبح8بجے سے لے کر شام4بجے تک یونیورسٹی کیمپس میں حاضر رہیںگے

بدھ 11 جنوری 2017 20:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اساتذہ کے ڈیوٹی اوقات مقرر کردئیے گئے ہیں۔ یونیورسٹی کے اساتذہ صبح8بجے سے لے کر شام4بجے تک یونیورسٹی کیمپس میں حاضر رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اساتذہ کے ڈیوٹی کے اوقات مقرر کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں رجسٹرار ڈاکٹر لیاقت علی کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق محمکہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ 2013ء کے حکم کے تحت دفاتر کے اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ صبح8بجے سے 4بجے تک اپنے دفتر میں حاضر رہیں۔ اس دوران 1:30 تک نماز اورکھانے کا وقف ہوگا۔اساتذہ کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جعہ کے روز بھی شام 4بجے تک اپنی ڈیوٹی پرموجود رہیں تاہم جمعہ کے روز نماز کاوقفہ ایک سے دو بجے تک ہوگا جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ڈیوٹی کے اوقات سے متعلق نوٹیفکیشن نان ٹیچنگ سٹاف پر بھی لاگو ہوگا۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :