پروفیسر سلمان حیدر کو فوری بازیاب کرایا جائی: فاپواسا

بدھ 11 جنوری 2017 21:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن( فاپواسا)کے مرکزی صدر ڈاکٹر ہمایوں خان، نائب صدر ڈاکٹر کلیم اللہ اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے لیے مہم چلانے والے بلاگر پروفیسر سلمان حیدر کی گمشدگی کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ گمشدہ پروفیسر کی بازیابی کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے ، اس طرح گمشدگی سے اساتذہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ، فیڈریشن کے راہنماوں نے کہا کہ اگر کسی فرد پر کسی قسم کا شبہ ہے تو اطلاع بھیج کر اسے بلوایا جا سکتا ہے، اور ملکی قوانین کے مطابق کاروائی کی جا سکتی ہے مگر اس انداز سے لاپتہ ہو نا باعث تشویش ہے۔