پنجاب یونیورسٹی نے پانچ امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 11 جنوری 2017 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے رابعہ حجاب دخترالیاس احمد صدیقی کواردو کے مضمون میں ان کے’’ڈاکٹر سہیل احمد خان۔

(جاری ہے)

حیات اور ادبی خدمات ‘‘ کے موضوع پر،فائزہ بٹ دختر محمد لطیف بٹ کواردو کے مضمون میں ان کے’’اردو میں لسانی تحقیق‘‘ کے موضوع پر،سمیرا حسن دختر میاں محمد حسن کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’یونیورسل سٹریس پروٹین کی خلیاتی خصوصیات ، کلوننگ، اسکا اظہار نیز کپاس میں خشک رواداری کی برداشت میں اس کا کردار ‘‘ کے موضوع پر،سارہ طارق دختر محمد ابراہیم طارق کواردوکے مضمون میں ان کے’’اردو ناول میں جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے مظاہر‘‘ کے موضوع پراورسجاد صدیق ولد محمد صدیق کومالیکیولر بائیولوجی کے مضمون میں ان کے’’اولیگو ینوکلیوٹائیڈ مائیکروارے کی ترویج کے ذریعے کپاس میں خشک رواداری کی برداشت کا مطالعہ ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :