ہسپتال کے فضلے کو سٹور کرنااور اس کو دوبارہ استعمال کرناجرم ہے ،سیداشفاق احمد

بدھ 11 جنوری 2017 22:32

مظفر گڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء)ہسپتال کے فضلے کو سٹور کرنااور اس کو دوبارہ استعمال کرناجرم ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات سید اشفاق احمد نے عوام میں اس کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کیلئے نکالی جانے والی واک کی قیادت کرتے ہوئی کہی، انہوں نے کہا کہ پنجاب ہسپتال ویسٹ منیجمنٹ رولز 2014کے تحت ہسپتال کے فضلے کو دوبارہ استعمال کرنا اس کی خریدو فروخت قانوناً جرم ہے ،انہوںنے کہا کہ ہسپتال کے فضلے کو مناسب طریقہ سے تلف کیاجائے ، اس موقع پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ مہر اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتال کے فضلے کی خرید و فروخت جرم ہے اس کا استعمال مختلف بیماریوں کا باعث بنتا ہے، لہذا اس سے اجتناب کیا جائے ، واک میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد شعیب سمیت دیگر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔