جے یو آئی کے سینئر نائب امیر قار ی نذیر احمد انتقال کر گئے، مو لا نا فضل الرحمن سمیت دیگر علماء کا اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 22:33

جے یو آئی کے سینئر نائب امیر قار ی نذیر احمد انتقال کر گئے، مو لا نا ..

ْلاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) جے یو آئی لاہور کے سینئر نائب امیر مولانا قار ی نذیر احمد لاہور کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے،مرحوم کی عمر 63برس تھی، مرحوم نے سوگواران میں ایک بیوہ، دوبیٹے اور پانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں،مرحوم جامع مسجد مدنی الحمد کالونی اقبال ٹائون میں خطابت اور تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مو لا نا فضل الرحمن نے مولانا قاری نذیر احمد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ مر حوم نے ساری عمر دین اسلام کی اشاعت اور اس کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ہے ،انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دینی ،ملی اورجماعتی خدمات مدتو ں یاد رہیں گی، انہوں نے مر حوم کے بڑے صاحبزادے قاری معاویہ محمود اور دیگر خاندان کے افراد سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ، سیکر ٹری جنرل جے یو آئی اور سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے بھی قاری نذیر احمد کی وفات پرگہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے، انہوں نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گزاری ،جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے بھی قاری نذیر احمد کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی قر آن پڑھنے اور پڑھانے میں گزار ی ہے، انہوں نے کہا کہ مر حوم کی دین اسلام کی اشاعت اور وطن عزیز میں اسلام کے نفاذ کیلئے خد مات ہمیشہ یاد رکھیں جا ئیں گی، انہوں نے مر حوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی،جے یو آئی کے دیگر راہنمائوں مولانا محب النبی ،مولانا نعیم الدین ، علاوہ ازیںمولانا رشید میاں ،حا فظ اشرف گجر ،حا فظ عبد الودود شاہد ،حافظ عبد الواجد خان،حافظ فہیم الدین،شاہد اسرار ،مولانا سلیم اللہ قادری ،مفتی عقیل احمد ،حا فظ غضنفر عزیز ،صاحبزادہ محمود میاں ،مولانا عبد الشکور اور دیگرنے بھی مو لا نا قاری نذیر احمد کی وفات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی وفات سے جمعیت ایک مخلص اور نظریاتی راہنماء سے محروم ہوگی ہے، انہوں نے کہا کہ مر حوم سچے عاشق رسول تھے، مرحوم کی جماعتی وملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :