محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنادی

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ جمعے کو بلوچستان سے داخل ہوگا،جمعے سے اتوار تک اکثر مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان

بدھ 11 جنوری 2017 22:48

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنادی

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی خوشخبری سنادی، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ جمعے کو بلوچستان سے داخل ہوگا، بلوچستان میں جمعے سے اتوار تک اکثر مقامات پربارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں جمعے اور ہفتے کو چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، خیبر پختونخوا، فاٹا میں ہفتے سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ بالائی پنجاب میں اتوار سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جنوبی پنجاب میں بھی ہفتے اور اتوار کو بارش ہوسکتی ہے، جب کہ گللگت بلتستان میں ہفتے سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :