پانامہ کیس ، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، سپریم کورٹ

بدھ 11 جنوری 2017 22:55

پانامہ کیس ، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے پانامہ پیپرز لیکس کے حوالہ سے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پانامہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل کے دوران استدعا کی کہ پانامہ کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی عدالت میں طلب کیا جائے تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل مخدوم علی خان نے نعیم بخاری کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا پانامہ پیپرز لیکس سے کوئی تعلق نہیں اس لئے ان کو بلانے کی ضرورت نہیں۔

فاضل وکیل نے مزید کہا کہ پانامہ پیپرز لیکس میں محمد نواز شریف اور شہباز شریف کا کوئی ذکر نہیں جس پر جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت وزیراعلیٰ پنجاب کو بلانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔