ڈاکٹر طاہر القادری کا گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس

بدھ 11 جنوری 2017 23:08

ڈاکٹر طاہر القادری کا گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جنوری2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے گورنر سندھ جسٹس(ر) سعید الزمان صدیقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگواران کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور ،جی ایم ملک، نور اللہ صدیقی،عمرریاض عباسی،ساجد بھٹی ، جواد حامد،ڈاکٹر ایس ایم ضمیر،غلام علی خان،مخدوم ندیم ہاشمی ،خواجہ محمد اشرف ،قیصر اقبال قادری،قاضی زاہد،محمد جنید ودیگر نے بھی گورنر سندھ سعید الزمان کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ۔