پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار 17تک بڑھانے کا فیصلہ ،63کروڑ کے فنڈز بھی جاری

جمعرات 12 جنوری 2017 13:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام تک پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید17تک بڑھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مد میں63کروڑ کے فنڈز بھی جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مضر صحت اور ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار مزید17اضلاع تک بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔

اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کو احکامات جاری کر کے ان اضلاع میں اتھارٹی کے قیام کے لئے 63کروڑ کے فنڈز بھی جاری کر دئیے گئے ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو اس سلسلہ میں جون 2017ء تک کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی پانچ اضلاع میں کارروائیاں کر ہی تھی۔

متعلقہ عنوان :