ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے حکومت اپنی تمام صلا حیتیں برو ئے کار لا رہی ہے،سپیکر رانا محمد اقبال خاں

جمعرات 12 جنوری 2017 18:38

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خا ں اور رانا محمد اسحاق خاں کے ہمراہ ضلع قصور کے متعدد چکوک میں سوئی گیس کا افتتا ح کیا۔ سپیکرنے اپنے حلقہ انتخاب میں اڈہ گولڈن ، دینہ ناتھ، گگہ سرائے بھگیانہ میں اراکین قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں او ر رانا محمد اسحاق خاں کے ہمراہ مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کا افتتاح کیا ،اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے سپیکر نے کہا کہ سوئی گیس کا حصول میرے حلقہ کے عوام کی دیرینہ خواہش تھی جس کووزیر اعظم محمد نواز شریف نے عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ میں بلا تفریق عوام کی خدمت کرتا ہوں ۔ سوئی گیس کی فراہمی بھی اپنے حلقہ کے سارے عوام کے لیے ہو گی۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سی پیک پورے ملک کے لیے نعمت ہے۔ جس کی کامیابی کے لیے محمد نواز شریف دن رات محنت کر رہے ہیں۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہونگے ۔ لوگوں کو روزگار ملے گا اور توانائی بحران سے نجات مل جائے گی۔

ملک سے غربت کے خاتمے کے لیے حکومت اپنی تمام صلا حیتیں برو ئے کار لا رہی ہے۔ صحت کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبے بھر کے تمام ہسپتالوںکے ہنگامی دورے کر رہے ہیں۔جس سے عوام کوریلیف حاصل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا -17ارب روپے کی مالیت کے تاریخی تعلیمی پیکج کا اعلان کیاہے جس سے مستحق طلباء مستفید ہونگے۔

ضرب عضب سے دہشت گردی کا کافی حدتک خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صاف پانے کے منصوبے بھی بہت جلد پائے تکمیل تک پہنچا دیئے جائیں گے۔ قبل ازیں رانا محمد اقبال خاں دینہ ناتھ، گگہ سرائے اور بھگیانہ پہنچئے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔

متعلقہ عنوان :