موسم سرمامیں زمین پر گرنے والے آم،کینو اور امرود کے پھلوں کو زمین پر دبادیں، محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 12 جنوری 2017 19:14

موسم سرمامیں زمین پر گرنے والے آم،کینو اور امرود کے پھلوں کو زمین ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2017ء) زونیٹا اور ڈارسیلوز خطرناک مکھیاں ہیں یہ موسم گرمامیں آم،کینو اور امرود پر حملہ کرتی ہیں ،ان تینوں پھلوں کے شتکار موسم سرمامیں زمین پر گرے ہوئے پھل زمین پر دبادیں تاکہ موسم گرما میں پھلوں پر مکھیوں کا حملہ ہونے امکان کم سے کم ہوسکے ، محکمہ زراعت نے مکھی کی سال میں 13نسلیں جنم لینے سے پھلوں کو نقصان پہنچنے کے امکانات میں غیر معمولی اضافہ روکنے لئے نیا لائحہ عمل ترتیب دے دیاگیا ہے ۔

پھل کی مکھی نرم پھل پر ڈنگ مار کر اس کے اندر انڈے دیتی ہے جو بعد میں سنڈی اور پروانہ بن کر ظاہر ہوتے ہیں اور اگلی نسل تیار کرتے ہیں۔ سال میں کم از کم اس کی 10 سے 13 نسلیں چلتی ہیں۔ پاکستان میں اس کی دو اقسام قابل ذکر ہیں جن میں زونیٹا اور ڈارسیلوز پائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں پسند کئے جانے والے پاکستان کے تین اہم ترین پھلوں کی برآمدات میں رکاوٹ ختم کرنے کے لئے 227.610 ملین روپے کا منصوبہ شروع ہوگیا ہے ، اس منصوبہ سے آم ،امردواورکینو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے ، اس منصوبہ کی کل لاگت 227.610 ملین روپے ہے ۔

منصوبہ کے تحت 3 پھل آم، ترشاوہ ، امرود کے باغات کا چنائوں کیا گیا ہے۔ اس منصوبہ کا انعقاد صوبہ پنجاب کے 30 اضلاع میں ہوگا جس میں سے 15اضلاع میں Fruitfly Meterial (میتھائل یوجینال ، پروٹین ہائیڈرو لائسیٹ، میلاتھیان اور پلاسٹک ٹریپ) پر 50% سبسڈی دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :