صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے،ا سسٹنٹ کمشنر بسیمہ شفقت انور شاہوانی

جمعرات 12 جنوری 2017 20:39

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2017ء) اسسٹنٹ کمشنر بسیمہ شفقت انور شاہوانی نے کہا ہے کہ صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لارہی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع واشک کے دیہی اور دوردراز کے علاقوں میں بی ایچ یوز کی سطح پر پی پی ایچ آئی لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بسیمہ میں پی پی ایچ آئی کے زیراہتمام ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پی پی ایچ آئی واشک کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مشتاق احمد نے اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عنایت اللہ، ڈسٹرکٹ ملیریا فوکل پرسن خلیل الرحمن، بی آر ایس پی کے امان اللہ، ڈاکٹر شہزاد سمیت بی ایچ اوز کے انچارج اور پیرامیڈیکس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مختلف مسائل زیربحث لائے گئے اور ان کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران اسسٹنٹ کمشنر شفقت انور شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹرز کا کام خدمت خلق ہے ۔ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایمانداری سے لوگوں کو ان کی دہلیز پر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی کو سراہا۔ اس دوران بی ایچ یوز کے انچارج صاحبابن کو ایکویپمنٹ بھی دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :