سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کا خدشہ ، راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا ،بھارتی میڈیا

انٹیلی جنس اداروں نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے درانداز بھارت میں داخل ہوسکتے ہیں، سرحدی اضلاع کے ایس پیز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ،ڈائریکٹر جنرل پولیس

جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کا خدشہ ، راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا ..

جے پور/نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کے خدشیکے پیش نظر راجستھان میں الرٹ جاری کردیا گیا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سرحد پار سے ممکنہ مداخلت کے بارے میں آگاہ کیا ہے جس کے بعد ریاست راجستھان میں سیکورٹی الرٹ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پولیس منوج بھٹ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں نے آگاہ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے درانداز بھارت میں داخل ہوسکتے ہیں جس پر الرٹ جاری کیا گیا ہے اور سرحدی اضلاع کے ایس پیز کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔انکاکہنا تھاکہ پولیس افسران کو حفاظتی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ڈی جی پی کا کہنا ہے کہ سرحدی اضلاع کے ایس پیز اس حوالے سے اجلاس منعقد کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :