بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے چھٹیاں نہ ملنے پر فائرنگ کرکے 4 افسران کو قتل کردیا

جمعرات 12 جنوری 2017 23:03

بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے چھٹیاں نہ ملنے پر فائرنگ کرکے 4 افسران کو ..

پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جنوری2017ء) بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے چھٹیاں نہ ملنے پر فائرنگ کرکے سے 4 سینئرز افسران کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز ‘‘ کے مطابق ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں سیکیورٹی کمپنی ’’دی سینٹرل سیکیورٹی فورس‘‘ کے اہلکار نے اپنے سینئرز سے چھٹی کی درخواست کی لیکن چھٹی نہ ملنے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سینئر افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔

اورنگ آباد پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار ذہنی مریض ہے جب کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :