سورج مکھی کی کاشت کیلئے میرا زمین کا انتخاب بہترین فصل کے حصول کا ضامن بن سکتا ہے، محکمہ زراعت

جمعہ 13 جنوری 2017 14:18

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ سورج مکھی کی کاشت کیلئے میرازمین کا انتخاب بہترین فصل کے حصول کا ضامن بن سکتا ہے اس لئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ سورج مکھی کی فصل کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کریں ۔ انہوںنے بتا یا کہ خالی زمین میں یا آلو کی برداشت کے بعد وتر آنے پر زمین کی تیاری میں راجہ ہل یا ڈسک ہل پوری گہرائی تک چلایا جائے اور دوتین ہل بمعہ سہاگہ چلائے جائیں تاکہ زمین میںپودے کی جڑیں خوب پھیل سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ کھادوں کا استعمال زمین کی زرخیزی اور قسم کو مد نظر رکھ کر کئے جانے سے مزید بہتر فصل حاصل ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ کاشتکار اچھے اگائو والے صاف ستھرے دوغلی اقسام کے بیج کا انتخاب کریں۔ ا نہو ں نے کہا کہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے حکومت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام کا شت کی جائیں اور شرح بیج دو سے اڑھائی کلو گرام فی ایکڑ رکھی جائے۔ انہوںنے کہا کہ بیج کا اگائو 90فیصد سے زیادہ ہونا چاہیے ۔انہوںنے مزید بتا یا کہ درمیانی زرخیز زمین میں پہلی دفعہ بوائی کے وقت ایک بوری ڈی اے پی اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ کااستعمال بھی بہترین پیداوار کے حصول کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :