ْ سی پیک کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں ،ْسلمان شاہ

توانائی بحران پر قابوپانے میں بھی مدد ملی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ،ْانٹرویو

جمعہ 13 جنوری 2017 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ سی پیک کی وجہ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے مالی سال 2017 میں شرح نمو 5.2 فیصد اور 5 فیصد اورسال 2018 میں 5.4 مقرر کی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ عالمی بنک کے توسعی قرضوں کی کامیاب تکمیل اس سلسلہ میں اہم ثابت ہوئی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ عالمی بنک نے پاکستان کی ترقی میں اضافے کے پیش نظر اس پر نظرثانی کرکے سال 2017 کے لئے شرح ترقی میں 5 فیصد اور سال 2018 میں شرح ترقی 5.4 مقرر کی ہے۔ بنک کا کہناہے پاکستان کی ترقی کی شرح اضافہ ،اشیاء ضرورت کی قیمتوں میںکمی، بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اور حکومت کی بہترین اصلاحات کے نتیجہ میں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان شاہ نے کہا کہ ترقی کی بنیادی وجہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ہے جس کے باعث ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب متوجہ ہوئے ہیں اور توانائی بحران پر قابوپانے میں بھی مدد ملی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا سی پیک کے ذریعے بننے والے بنیادی ڈھانچے کو اگر صحیح طریقہ سے ایڈورٹائز کیا جائے تو اس سے پاکستان کو اور بھی خوشحالی اور روزگار مل سکتا ہے اور پاکستان سمیت خطے کی معیشت میں بھی بہتری آ سکتی ہے۔