بی زیڈ یو کیس،یونیورسٹی کو طلبا ء کی رجسٹریشن کرنے ،لاہور کے اداروں میں تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند طلباء کی فہرستیں پیش کرنے کاحکم
ایچ ای سی کے این او سی اور بی زیڈ یو ملتان کی سنڈیکٹ کی منظوری کے بغیر لاہور کیمپس میں کلاسز شروع کر دی گئیں‘ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کیا یہ حکومت کی گڈ گورننس ہے،ہزاروں طلبہ غیر قانونی کیمپس میں پڑھتے رہے اور کسی نے ایکشن تک نہ لیا قصور حکومت یا ہائر ایجوکیشن کا ہے اس کی سزا بچوں کو دیکر کورس مکمل کرنے والوں سے دوبارہ امتحان کیسے لے سکتے ہیں‘ لاہور ہائیکورٹ
جمعہ 13 جنوری 2017 15:09
(جاری ہے)
کیس کی سماعت کے موقع پرطلبہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورکیمپس کی منظوری کے حوالے سے سمری پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے این او سی اور بی زیڈ یو ملتان کی سنڈیکٹ کی منظوری کے بعد لاہور کیمپس قائم ہو سکتا تھا لیکن ایچ ای سی اور سنڈیکٹ کی منظوری کے بغیر ہی لاہور کیمپس میں کلاسز شروع کر دی گئیں۔
جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے پنجاب حکومت کی جانب سے پیش کی گئی سمری کے حوالے سے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ کیا یہ حکومت کی گڈ گورننس ہے۔ہزاروں طلبہ غیر قانونی کیمپس میں پڑھتے رہے اور کسی نے ایکشن تک نہ لیا۔ وی سی کاکہناتھا کہ ڈگریاں جاری کرنے کے لئے طلبہ کی رجسٹریشن اورامتحان قانونی تقاضاہے۔جس پر عدالت نے کہا کہ وی سی بہائو الدین یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلبہ کے داخلے کرکے ان سے ایک چھوٹا سا کمپری ہنسیو امتحان لیگی اور پاس طلبہ کو ڈگریاں دیدی جائیں گی۔عدالت نے کہا کہ قصور حکومت یا ہائر ایجوکیشن کا ہے اس کی سزا بچوں کو دیکر کورس مکمل کرنے والوں سے دوبارہ امتحان کیسے لے سکتے ہیں۔جس پر فاضل بینچ نے وائس چانسلربی زیڈیوملتان کو لاہورکیمپس کے طلبا کی رجسٹریشن کرنے اور لاہورکے اداروں میں تعلیم جاری رکھنے کے خواہشمند طلباء کی فہرستیں 17جنوری کوپیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
-
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات 19 اپریل سے شروع ہونگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ (پہلا سالانہ) امتحان 2024 جمعہ 19اپریل سے شروع ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.