بیرون ملک نوکری کاجانسہ دیکر لوٹنے والے گروہ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع

جمعہ 13 جنوری 2017 15:19

لاہو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء) تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے بیرون ملک نوکری کاجانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء کار جمع کرادی۔خواتین پاکستان میں رقم ہتھیاتی ہیں جبکہ بیرون ملک مغوی بنا کر لواحقین سے رقم منگواتی ہیں ۔خواتین کو لوٹنے والے گروہ میں سیالکوٹ ،گجرات، گوجرانوالہ،مانسہرہ،پشاور،افغانستان اور ترکی کے شہری شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومتی ادارے سادہ لوح افراد کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائے۔نبیلہ حاکم علی نے تحریک التواء کار میں موقف اختیار کیاسیف ہائوس میں مغوی شہریوں پر تشد کی ویڈیو ز تیار کرکے پاکستان میں لواحقین کو بھجوائی جاتی ہے اور رقم ہنڈی کے ذریعے وصول کی جاتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ترکی میں اغوا ہونے والے 4افراد کے لواحقین سے فی کس 15لاکھ وصول کئے گئے ۔ملزم نور الرحمن نے ہنڈی حوالہ کے ذریعے رقم ترکی منتقل کی ۔متاثرہ فیملیز کا حکومتی اداروں سے مطالبہ ہے کہ سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے۔