اے ڈی ای کے سمسٹر امتحانات 23جنوری سے ہونگے،ممتاز احمد

جمعہ 13 جنوری 2017 15:28

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیراہتمام ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن کے سمسٹر 2اور 4کے امتحانات23جنوری سے ہونگے۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات کے ڈپٹی کنٹرولر ممتاز احمد کے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن (اے ڈی ای) فورتھ سمسٹر تعلیمی سیشن 2014-16اور سیکنڈ سمسٹر 2015-17کے امتحانات گلگت اور سکردو میں23جنوری سے ہونگے۔ یہ امتحانات 7فروری تک جاری رہیں گے۔ تمام طلبہ و طالبات کو رولنمبر سلپ ان کے متعلقہ امتحانی مراکز میں ارسال کردی گئی ہے۔