مہران یونیورسٹی جامشورو، الیکٹریکل، الیکٹرونکس ، مکینیکل اور انڈسٹریل انجینئرنگ شعبوں کے طلبا سے ملٹی نیشنل کمپنی نے ملازمت کے لئے ٹیسٹ لیا

جمعہ 13 جنوری 2017 16:12

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشوروکے الیکٹریکل، الیکٹرونکس ، مکینیکل اور انڈسٹریل انجینئرنگ شعبوں کے آخری سال کے طلبہ و طالبات سے ملٹی نیشنل کمپنی نے یونیورسٹی کی ڈگری مکمل ہونے سے پہلے ملازمت کے لئے مین آڈیٹوریم میں ٹیسٹ لیا ، جس میں طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے حصہ لیا․ ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے ڈگری ملنے سے پہلے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والوں میں مختلف اسامیوںمیں نوکریاں دی جائینگی․ اس موقع پر آفس آف دی ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی، ڈاکٹر تنویر فلپوٹو و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :