جموں کے مسلمانوں پر حملوں کیخلاف مقبوضہ کشمیرمیں احتجاجی مظاہرے

کشمیری شہداء کی قربانیوں کو رائیگاںنہیں جانے دیا جائیگا ،حریت رہنماء

جمعہ 13 جنوری 2017 18:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء)مقبوضہ کشمیر میںلوگوںنے راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور دیگر ہندو انتہا پسندتنظیموں کے غنڈوں کی طرف سے جموں خطے کے مسلمانوں پر حملوںکے خلاف آج سرینگر اور دیگر بڑے قصبوں میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہروں کی کال سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کٹھوعہ کے متاثرہ مسلمانوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دی تھی ۔

لوگوںنے سرینگر ، بڈگام، گاندربل، سوپور ، پلہالن ، بارہمولہ ، بانڈی پور، کپواڑہ ، اسلام آباد ، پلوامہ ، شوپیاں ، کولگام اور دیگر علاقوںمیںسڑکوںنکل کر پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ حریت رہنمائوں آغا سید حسن الموسوی الصفوی ، سید امتیاز حیدر ، عمر عادل ڈار ، غلام نبی ذکی، فاروق احمد ماموسی ، شیخ عبدالرشید، ظہور احمد بٹ ، فردوس احمد شاہ ،شبیر احمد ڈاراورامتیاز ریشی نے مظاہروںکی قیادت کی۔

بھارتی فورسز کے اہلکاروںنے متعدد مقامات پر مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور پاوا شیلوں کا بے دریغ استعمال کیاجس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ادھر جموںکے علاقے کشتواڑ میں مسلم شوریٰ کمیٹی نے بھی کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت جامع مسجد کشتواڑ کے امام فاروق احمد Kichlooنے کی ۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنمائوں سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور ہلال احمد وار کو مظاہرو ں کی قیادت سے روکنے کے لیے مسلسل گھروں میں نظر بند رکھا۔

انہیں جمعہ کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی۔میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈو ں کی طرف سے کٹھوعہ میں مسلمانوں پر حملے مقبوضہ وادی کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کارروائیوںکا مقصد جموںخطے کے مسلمانوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر علاقے سے ہجرت پر مجبو ر کرنا ہے۔

دریں اثنا حریت رہنما محمد یوسف نقاش اور سلیم زرگر شہید ناصر شفیع کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے نیو تھیڈ Harwan گئے۔ نثار شفیع کو 2016کی احتجاجی تحریک کے دوران شہید کیا گیا تھا۔ جموںوکشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور دیگر پارٹی رہنمائوں نے سرینگر اور دیگر علاقوں میں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔ انہوں نے اس موقع پر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاںنہیں جانے دی جائیں گی اور انکے مشن کو ہر قیمت پر پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔