اسلام آباد، چور ایک کار اور موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے

پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل وارداتیں روکنے میں ناکام

جمعہ 13 جنوری 2017 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2017ء) وفاقی دارلحکومت اسلام آبادمیں چور ایک کار اور ایک موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ پولیس اور اینٹی کار لفٹنگ سیل وارداتیں روکنے میں ناکام ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سیکٹر آئی ٹین ون سے نامعلوم چور گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل لے اڑے ۔ جبکہ تھانہ آبپارہ کی حدود میں میلوڈی کے علاقے سے ہوٹل کے باہر کھڑے کیری ڈبے کو نامعلوم چور لے گئے ۔ پولیس نے دونوں وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :