نجی کنسٹرکشن کمپنی میں آگ میں جلنے والے مزدوروں کو سپردخاک کردیاگیا

جمعہ 13 جنوری 2017 23:37

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2017ء) نجی کنسٹرکشن کمپنی میں لگنی والی آگ میں جل کر مرنے والوں چار مزدوروں کو سپردخاک کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک نجی کمپنی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی, آگ لگنے کی وجہ سے کمپنی میں کام کرنے والے متعدد مزدور بھی جاںبحق ہوگئے تھی. جاںبحق ہونے والوں میں ایک ہی برادری کے چار مزدور دلاور,ندیم ,بلال اور ساجدبھی شامل تھے وہ بھی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگئی. ان سب کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ تونسہ موڑ کی بستی مکھن بیلا سے تھا.ضروری کارروائی کے بعد ان سب کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔ میتوں کے آبائی علاقے پہنچنے کے بعد انہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :