دنیا کے کئی ممالک میں فیس بک کی سروس کی بندش

muhammad ali محمد علی جمعہ 13 جنوری 2017 23:01

دنیا کے کئی ممالک میں فیس بک کی سروس کی بندش

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2017ء) دنیا کے کئی ممالک میں فیس بک کی سروس کی بندش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کی سروس میں تعطل پیدا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے کئی ممالک میں صارفین کو فیس بک کی سروس کی بندش کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کر یورپ اور امریکا سے فیس بک سروس کی بندش کی زیادہ تر شکایات موصول ہوئی ہیں۔ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :