تدفین سے کچھ دیر پہلے ہی مردے نے آنکھیں کھول دیں

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 13 جنوری 2017 23:53

تدفین سے کچھ دیر پہلے ہی مردے نے آنکھیں کھول دیں
ایک ”مردہ“ بوڑھے شخص نے اپنی تدفین سے کچھ دیر قبل ہی آنکھیں کھول کر اپنے رشتے داروں سے پوچھا کہ یہ سب کیاہورہاہے؟ 75 سالہ شخص کی سانس رک گئی تھی اور اس کےہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہوگئے تھے، جس پر اس کے بیٹے ، ہوانگ منگ کوان ، نے سمجھا کہ وہ مرگیاہے۔تدفین سے پہلے اس کا بیٹا اور درجنوں رشتے دار وہاںموجود تھے۔ اپنی ”موت“ سے پہلے وہ شخص کافی کمزور تھا، جس کی وجہ سے بھی اُس کے خاندان والوں کو اس کی موت کا یقین ہوگیا۔

(جاری ہے)

تاہم جب 8 گھنٹے کی آخری رسومات کے بعد بوڑھے نے تابوت کا ڈھکن اٹھا کر منہ باہر نکالا اور پوچھا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے؟ کیا تم میرے جنازے کی تیاری کر رہے ہو؟ تو سب حیران رہ گئے۔بوڑھے کے زندہ ہونے کےبعد اس کے بیٹے اور رشتے داروں نے بھاگ کر اسے باہر نکالا اور بیڈ پر لٹادیا لیکن کمزوری کے باوجود بوڑھا اب بھی صرف دلیہ ہی کھا رہا ہے۔ یہ واقعہ جنوب مغربی چین کے صوبے سیچوان کی جونلیان کاؤنٹی میں پیش آیا۔