ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نامزد اہل کار کا روسی سفیر سے ٹیلی فون رابطے کا انکشاف

ہفتہ 14 جنوری 2017 11:07

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) امریک نو منتخب صدرڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے نامزد مشیر، مائیکل فِلن کی روسی سفیر کے ساتھ کئی بار ٹیلی فون پر گفتگو کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گفتگو اس دِن ہوئی جب صدر براک نے 35 روسی سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کیے اور روس پر دیگر تعزیرات عائد کی گئیں، جس کا سبب روس کی جانب سے بظاہر گذشتہ سال کے صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوششیں تھا۔

(جاری ہے)

امریکی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ، ایک اعلیٰ امریکی اہل کار نے بتایا کہ اوباما انتظامیہ اِن ٹیلی فون کالوں کے علاوہ فِلن اور روسی سفیر کے مابین دیگر کثرت سے کیے جانے والے رابطوں سے آگاہ ہے۔ٹرمپ کے ترجمان، شان اسپائسر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ فِلن اور سفیر نے 28 دسمبر کو رابطہ کیا اور 20 جنوری کو ٹرمپ کی جانب سے عہدہ سنبھالنے کی تقریب کے بعد ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ٹیلی فون پر گفتگو کے وقت کے تعین پر بات کی۔ اسپائسر نے مزید کہا کہ تعطیلات کے دوران، ٹیسکٹ میسیج (ایس ایم ایس) کے ذریعے اٴْنھوں نے کرسمس کی مبارکباد کا تبادلہ بھی کیا۔ اٴْنھوں نے فِلن اور روسی سفیر کی جانب سے گفتگو کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :